ورلڈ بینک کا سیلاب متاثرین کیلئے 1.6 ارب ڈالر دینےکا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: ورلڈ بینک نے سندھ کے سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے لیے 1.6 ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کی منظوری دے دی۔

ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کےاجلاس میں پاکستان کی مالی مدد کے لیے 1.692 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کو سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین کی مدد کے 5 منصوبوں کے لیے فنڈز ملیں گے جن میں سے تین منصوبے متاثرین کی بحالی، مکانات کی تعمیر اور زراعت کے شعبے کے ہیں جب کہ دیگر 2 منصوبے ماں اوربچوں کی صحت کے شعبے میں معاونت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پہلے 5 ماہ میں اشیائے خوردونوش کی درآمدات میں 237 ارب روپے کا اضافہ 

قبل ازیں نومبر میں بھی ورلڈ بینک نے سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیرکے لئے 500 ملین اور سڑکوں کی تعمیر کے لئے 80 ملین ڈالر کا قرض دینے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی سربراہی میں 31 رکنی وفد سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں ورلڈ بینک کے مختلف سیکٹر کے سربراہان شریک تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ گھروں کی تعمیر جلد شروع کرنا چاہتے ہیں سردیاں بھی شروع ہورہی ہیں اور ہمارے لوگ تکلیف میں ہیں۔

کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ورلڈبینک ہاؤسنگ پروجیکٹ کے لئے فنڈزجاری کررہا ہے اور سیلاب متاثرین کے لئے ورلڈ بینک 500 ملین ڈالرزکا قرض دے رہا ہے۔

Related Posts