ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، مریضوں کو علاج کروانے میں مشکلات کا سامنا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: مارکیٹ میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، شوگر کے مرض میں استعمال ہونے والی انسولین کی بھی شدید قلت ہے، 3 وقت دوا کا استعمال کرنے والے مریض مہنگائی کے باعث اب صرف 2 یا 1 وقت کی دوا خریدنے پر مجبور ہیں۔

سول سیل کیمسٹ کونسل آف پاکستان کے صدر عاطف بلو کے مطابق اس وقت مارکیٹ می انسولین سمیت جان بچانے والی دیگر ادویات کی قلت برقرار ہے جبکہ بیرون ممالک سے درآمد کی جانے والی ادویات کا بحران بھی نظر آرہا ہے۔

دوسری جانب میڈیکل اسٹور مالکان کا کہنا ہے کہ دیکھنے میں آرہا ہے جو مریض 3 وقت دوا کا استعمال کرتے تھے وہ مہنگائی کی وجہ سے اب محض 2 یا 1 وقت کی دوا خریدنے پر مجبور ہیں، 2022ء جون کے بعد سے تقریباً تمام ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اگست میں سیلابی صورت حال کے بعد ادویات کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا جس سے مارکیٹ میں ادویات کی قلت پیدا ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ورلڈ بینک کا سیلاب متاثرین کیلئے 1.6 ارب ڈالر دینےکا اعلان

میڈیکل اسٹور مالکان کے مطابق ادویات کی قلت کے دوران بیشتر ادویات مارکیٹ سے بھی غائب ہو گئی ہیں جو اب بلیک میں فروخت ہورہی ہیں، انہی ادویات میں انسولین بھی شامل ہیں۔

Related Posts