کھارادر کی “ممبئی پاؤ بھاجی” ذائقے اور لذت کا حسین امتزاج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کھارادر کی "ممبئی پاؤ بھاجی" ذائقے اور لذت کا حسین امتزاج
کھارادر کی "ممبئی پاؤ بھاجی" ذائقے اور لذت کا حسین امتزاج

کھانا تو کھانا ہوتا ہے اس کا کوئی ملک نہیں ہوتا۔ اس کی پہچان صرف اس کھانے کے اندر چھپا ہوا ذائقہ ہوتا ہے جو کھانے والوں کو اپنی جانب راغب کرتا ہے۔ آج ایم ایم نیوز اپنے ناظرین کو لے کر جارہا ہے کراچی کے علاقے کھارادر میں ، جہاں کی پاؤ بھاجی ذائقے میں نرالی ہونے کے ساتھ ساتھ کھانے والوں کی بھوک بھی مٹاتی ہے۔

کھارادر کی مشہور “ممبئی پاؤ بھاجی” اپنے نام سے ہی بتا رہی ہے کہ یہ کوئی انڈین ڈش ہے۔ جی بالکل پاؤ بھاجی انڈین ڈش ہی ہے۔ اس ڈش کو پاؤ بھاجی کہنے کی  آخر کیا وجہ ہے۔ ہمسایہ ملک بھارت میں سبزی کو بھاجی کہا جاتا ہے جبکہ پاکستانی زبان میں جسے ہم بن کہتے ہیں اسے بھارت میں پاؤ بولا جاتا ہے۔ جب ان دونوں چیزوں کا حسین امتزاج ہوتا ہے تو بن جاتی ہے پاؤ بھاجی۔

پاؤ بھاجی شاپ کھولنے کی وجہ

ایم  ایم نیوز کے نامہ نگار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ممبئی پاؤ بھاجی کے مالک کا کہنا تھا کہ سارے کراچی میں ایک یا دو پاؤ بھاجی والے ہیں اس لیے ہم سوچا کہ انڈیا کی آئیٹم ریلیز کرتے ہیں۔  

پاؤ بھاجی تیاری

ایم ایم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ممبئی پاؤ بھاجی کے مالک کا بتانا تھا کہ اس کی تیاری میں آٹھ نو قسم کی سبزیوں کا مکسچر تیار کیا جاتا ہے پھر اس مکسچر کو مکھن کے ساتھ مکس اپ کیا جاتا ہے۔ اس سارے مکسچر کو جب توے پر پکایا جاتا ہے تو اس کی تیاری میں بھی مکھن کا اسعتمال کیا جاتا ہے۔

پاؤ بھاجی میں تمام سبزیاں مثلا گاجر آلو وغیرہ کو ابال کر پھر پیس کر بنایا جاتا ھے لیکن ہم انہیں ھمیشہ بہت چھوٹا چھوٹا کاٹ کر بناتے ہیں آپ چاھیں تو انہی سبزیوں کو پہلے ابال لیں پھر میش کرلیں ذایقے میں فرق نہیں آتا۔

پاؤ بھاجی کے مصالحے

انہوں نے بتایا کہ پاؤ بھاجی کی تیار جو مصالحے استعمال ہوتے ہیں ان میں زیادہ تر مصالحے مقامی طور پر حاصلی کیے جاتے جبکہ کچھ مصالحے دبئی سے امپورٹ کیے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں جو بھی گاہک آتے ہیں ان سب کو ہماری تیار کردہ پاؤ بھاجی پسند آتی کوئی سو میں ایک آدھا گاہک ایسا بھی آجاتا ہے جس کو پسند نہیں آتی ہے۔ لیکن 99 فیصد گاہک اسے کھا کر خوش ہوتے ہیں۔

کچھ لوگ آتے ہیں کہتے ہیں کہ ٹرائی کرنے آئے مگر جب کھاتے تو جاتے ہوئے پارسل بھی بنوا کر لے جاتے ہیں۔ ان کو اچھی لگتی ہے تو ہی پارسل لے کر جاتے ہیں ۔

پاؤ بھاجی کی قیمت

قیمت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاؤ بھاجی کے مالک کا کہنا تھا کہ اس کی قیمت ہم نے بہت نارمل رکھی ہے صرف 160 روپے۔

Related Posts