برسلز :وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ یورپی یونین کا نمائندہ وفد ریاست کے دونوں حصوں کا غیر جانبدرانہ دورہ کرے اور حالات کا جائزہ لے۔
برسلز میں مختلف ممبران یورپین پارلیمنٹ سے ملاقاتوں اور یوم شہداء جموں کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ ہندوستان نے 5 اگست کے بعد جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ بین الاقوامی قوانین کی شدید خلاف ورزی اور خطے کے عوام کی مرضی و منشا کے مغائر اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔
ہندوستان نے تمام انسان دوست ممالک اور اداروں کے تحفظات کو پس پشت ڈال کر اب خطے کی جبری تقسیم کی ہے جس کے خلاف ہر رنگ و نسل اور مذہب کے لوگ سراپا احتجاج ہیں۔انہوں نے کہاکہ مودی خطے کے اندر بنیاد پرستی اور انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے۔
مزید پڑھیں: کشمیری عوام کا بھارتی تسلط کے خلاف خاموش احتجاج 95ویں روز بھی جاری