شہر قائد،مون سون کی بارش، مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ، عوام کا احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رمضان کے دوران کے الیکٹرک کا منفی اقدام، کراچی میں بجلی کی آنکھ مچولی شروع
رمضان کے دوران کے الیکٹرک کا منفی اقدام، کراچی میں بجلی کی آنکھ مچولی شروع

کراچی: شہر قائد کی بد نصیبی، بارش کے 9 گھنٹے بعد بھی 25 فیصد شہر تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے، کے الیکٹرک کی نا اہلی کے باعث متعدد ٹرپ ہونے والے فیڈر رات گئے تک بحال نہ ہوسکے۔

جس کے باعث شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، تین ہٹی پر بپھرے ہوئے شہریوں نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔ کے الیکٹرک کے خلاف نعرے بازی، ٹریفک معطل ہوگیا۔

شہر کے متعدد علاقے نارتھ کراچی، سرجانی، لیاقت آباد، ملیر، گڈاپ، گلشن حدید، گارڈن، لیاری، جمشید ٹاون، اورنگی ٹاون، بلدیہ ٹاون، سمیت کئی علاقے بجلی سے تاحال محروم ہیں۔

آندھی چلنے کے باعث کئی مقامات پر بجلی کے تار ٹوٹ گئے تھے۔ سینکڑوں پی ایم ٹیز بھی دھماکوں سے ناکارہ ہوگئیں۔ مذکورہ علاقوں میں بجلی کی بندش سے واٹر بورڈ کے علاقائی پمپنگ اسٹیشن بھی متاثر ہوگئے۔

کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی بھی بند ہوگئی ہے،کے الیکٹرک کی بد انتظامی کے باعث شہریوں میں شدید اشتعال پھیل رہا ہے، جو کسی بڑے احتجاج کا باعث بن سکتا ہے۔

Related Posts