ابھی نندن کی ڈمی پی اے ایف کےجنگی میوزیم میں نصب کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

abhi nandan
ابھی نندن کی ڈمی پی اے ایف کےجنگی میوزیم میں نصب کردی گئی

کراچی میں پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے جنگی میوزیم کے اندر انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھمن کی ڈمی نصب کردی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پاکستانی صحافی انور لودھی نے ابھی نندن کی ڈمی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پاک فضائیہ نے اپنے میوزیم میں ابھی نندن کی ڈمی نصب کردی۔انہوں نے لکھا کہ اگر ابھی نندن کے ہاتھ میں ’فنٹاسٹک‘ چائے کا کپ بھی تھما دیا جاتا تو یہ ڈمی مزید دلچسپ ہوجاتی۔

دوسری جانب ابھی نندن کی ڈمی دیکھ کر جہاں پاکستانی اپنی فضائیہ کی قابلیت کو سراہ رہے ہیں وہیں بھارتی آگ بگولہ ہو گئے ہیں اور سوشل میڈیا پر دل کی بھڑاس نکالتے نظر آئے ۔بھارتی اخبار کے مطابق پاکستانی میڈیا اور برانڈز نے ابھی نندن اور اْن کے چائے کے کپ کا غلط استعمال کیاہے۔

یاد رہے کہ رواں سال ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران بھی پاکستان کی جانب سے ایک متنازع اشتہار جاری کیا گیا تھا جس میں ونگ کمانڈر ابھی نندن کی طرح نظر آنے والے شخص کو ہاتھ میں کپ لیے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فلمسٹار شمعون عباسی “ابھی نندن کم آن” میں بھارتی پائلٹ کا کردار ادا کریں گے

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈمی پر بنی ہوئی ابھی نندن کی تصویر رواں سال 27 فروری کو لی گئی تھی، جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کو ناکوں چنے چبوا دیے تھے اور نا صرف ان کا مگ 21 طیارہ تباہ کیا تھا بلکہ ونگ کمانڈرابھی نندن کو بھی زندہ پکڑ لیا تھا۔

پاک فوج نے بہادری کے ساتھ باوقار فورس ہونے کاثبوت دیتے ہوئے قیدی کے ساتھ نہ صرف اچھا سلوک کیا بلکہ یکم مارچ کو اس کی بحفاظت واپسی بھی یقینی بنائی، پاکستان کے اس اقدام کو دنیا بھرمیں سراہاگیاتھا۔

Related Posts