کراچی، لاش کے ٹکڑے کرنیوالی ملزمہ عدالت میں مسکراتی رہی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، لاش کے ٹکڑے کرنیوالی ملزمہ عدالت میں مسکراتی رہی
کراچی، لاش کے ٹکڑے کرنیوالی ملزمہ عدالت میں مسکراتی رہی

کراچی:شہر قائد کے علاقے صدر میں ایک شخص کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے بے رحمی سے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار خاتون کو پولیس نے جسمانی ریمانڈ لینے کے لیے عدالت میں پیش کیا تو اس موقع پر ملزمہ کمرہ عدالت میں مسکراتی رہی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت نے قتل کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزمہ کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کی انگلیوں کے نشانات اور ڈی این اے سیمپل بھی لے لیا گیا ہے، تمام رپورٹس کچھ دنوں میں موصول ہوں گی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ خاتون تفتیشی افسر کو یہ کیس کیوں نہیں دیا گیا؟سرکاری وکیل عبدالرحمن تھہیم نے عدالت کو بتایا کہ پولیس مختلف پہلوؤں سے کیس کی تفتیش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے صدر میں واقع عمارت میں خاتون کے ہاتھوں 65 سالہ شخص کے مبینہ لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔

پولیس کو ون فائیو سے اطلاع ملی تھی کہ انسانی ہاتھ فلیٹ کے باہر پڑے ہیں، اندر جا کر دیکھا تو کمرے میں ایک شخص کی لاش موجود تھی، لاش کے ہاتھ اور پیر نہیں تھے، سر بھی جسم سے الگ تھا۔

پولیس نے جائے واردات سے خاتون کو گرفتار کیا تھا، پولیس کے مطابق گرفتار خاتون نے مقتول کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے تھے اور پھر اعضا کے قریب ہی آرام سے سو گئی تھی۔

ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ کے مطابق گھر کے مختلف حصوں سے مقتول کی لاش کے اعضا ملے، خاتون کے قبضے سے مختلف اوزار بھی ملے تھے۔

مقتول کی شناخت 65 سالہ محمد سہیل ولد محمد لطیف کے نام سے ہوئی تھی جس کی لاش کے ٹکڑوں کو اکٹھا کر کے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ملزمہ نے پہلے پولیس کو بیان یا تھا کہ مقتول شیخ سہیل میرا شوہر تھا، بعد میں ملزمہ نے بیان بدلتے ہوئے کہا تھا کہ مقتول ڈاکٹر تھا، میرا شوہر نہیں بلکہ بہنوئی تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول شیخ سہیل اور خاتون فلیٹ میں اکیلے رہتے تھے، خاتون کچھ عرصے کے لیے وہاں رہنے آتی تھی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون قتل سے انکاری ہے جبکہ شواہد سارے اس کے خلاف ہیں، خاتون کے ہاتھ اور کپڑوں پر خون کے دھبے موجود ہیں، آلہ قتل میں چھری، ہتھوڑا اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں شوہر کی لاش ٹکڑے ٹکڑے کرکے آرام سے سونے والی قاتل بیوی گرفتار

خاتون کی اصل رہائش جونیجو ٹاؤن میں ہے۔پولیس نے پریڈی تھانے میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو ویمن تھانے منتقل کیا تھا۔

Related Posts