ممبئی:آریان کی گرفتاری پر کنگنا رناوت نے شاہ رخ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، کنگنا رناوت نے شاہ رخ خان کے لئے ایک طنز آمیز پوسٹ شیئر کی۔
بھارتی اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کو ری پوسٹ کیا اور یہ پوسٹ ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جیکی چن کے بارے میں ہے۔انہوں نے اس پوسٹ کو اپنے انسٹا گرام اسٹوریز پر شیئر کیا ہے۔
جس میں انہوں نے یاد دلایا کہ کس طرح جیکی چن نے اپنے بیٹے جیسی جیکی چن کی منشیات اسکینڈل میں 2014 میں پکڑے جانے کے بعد اعلانیہ معافی مانگی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جیسی جیکی چن کو سات برس قبل پولیس نے سو گرام ماریجوانا اپنے اپارٹمنٹ میں رکھنے کے جرم میں گرفتار کرلیا تھا۔جس پر جیکی چن نے اپنے چینی زبان کے مائیکرو بلاگ میں تحریر کیا کہ ایک عوامی شخصیت ہونے پر میں شرمندہ ہوں اور دکھی ہوں۔
اس کی ماں بھی کرب کا شکار ہے اور میں اپنے بیٹے کے ساتھ معافی کا طلب گار ہوں۔ کنگنا کے جاری کردہ اس ہیش ٹیگ سے بظاہر یوں لگتا ہے کہ انہوں نے یہ بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے حوالے سے جاری کیا ہیں۔
مزید پڑھیں: فلم “میڈ” کی جذباتی اسٹوری نے نیٹ فلیکس پر دھوم مچا دی