کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی درخواست کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا عوام کے لیے ایک اور جھٹکا، بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر
حکومت کا عوام کے لیے ایک اور جھٹکا، بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر

کراچی: مہنگائی کے مارے عوام پر ایک بار پھر بجلی کا بم گرانے کی تیاری کرلی گئی، کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی درخواست کردی۔

کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست دی ہے، جس میں بجلی 5 روپے 18 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی جس میں کے الیکٹرک نے نومبرکی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی 31 روپے 70 پیسے کا اضافہ طلب کیا ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے کی گئی درخواست پر نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت تین جنوری کو ہوگی۔

نومبر 2021 میں، نیپرا نے بین الاقوامی مالیاتی کی ایک اور ضرورت کو پورا کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو تمام رہائشی صارفین کے لیے بنیادی بجلی کے ٹیرف میں 1.68 روپے فی یونٹ اور دیگر تمام صارفین کے لیے 1.39 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے گزشتہ ماہ انکشاف کیا تھا کہ حکومت نے نیشنل پاور ریگولیٹر سے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کو روکنے کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں سی این جی اسٹیشن مالکان کا سوئی سدرن کے خلاف مظاہرہ

اس ماہ کے شروع میں، نیپرا نے ستمبر کے مہینے کے لیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3.75 روپے فی یونٹ اضافے کی K-الیکٹرک کی درخواست کو منظور کیا تھا۔

Related Posts