دُنیا کے امیر ترین انسان اور ایمازون کے بانی سربراہ جیف بیزوس نے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے رواں برس کے آخر تک اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس نے کہا کہ ہم رواں برس کی تیسری سہ ماہی میں ایگزیکٹو چیئر کے کردار میں تبدیلی کریں گے اور سی ای او کا کردار اینڈی جیسی کے حوالے کریں گے جو پہلے ایمازون کی ویب سروسز کی سربراہی کر رہے تھے۔
یہ فیصلہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب چھٹی سہ ماہی کے دوران ایمازون نے منافع کو دو گنا کرے کے مقابلے میں 7 اعشاریہ 2 ارب ڈالر سے زیادہ تک پہنچایا اور آمدنی میں 44 فیصد اضافہ ہوا۔ دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران ایمازون کی آمدنی بڑھ کر 125 ارب 60 کروڑ ڈالرز تک جا پہنچی۔
آن لائن خریدوفروخت کے پلیٹ فارم ایمازون کے ملازمین کو لکھے گئے ایک خط میں سی ای او جیف بیزوس نے کہا کہ میں ایمازون کے اہم اقدامات میں شریک رہوں گا لیکن ہم انسان انسان دوستی کے اقدامات پر مزید کام کریں گے جس میں بیزوس ارتھ فنڈ، ڈے ون فنڈ، خلائی تحقیق اور صحافت سمیت دیگر کاروباری منصوبے شامل ہیں۔
جیف بیزوس کا اپنے خط کے متن میں ملازمین سے کہنا تھا کہ آپ یہ نہ سمجھیں کہ میں ایمازون سے ریٹائر ہو رہا ہوں لیکن اسے کام کی تبدیلی کا ایک طریقہ کار سمجھا جانا چاہئے، مجھے ایمازون جیسی کمپنیز کے وسیع تر امکانات کے حوالے سے ہمیشہ جوش و خروش رہا ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل آن لائن شاپنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ ایمازون نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے منصوبوں میں 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا۔
اپنے ایک بیان میں گزشتہ برس جون کے دوران ایمازون نے کہا کہ ہم آب و ہوا فنڈ کے تحت متعدد شعبوں میں کام کا آغاز کرنے والی اور دیگر کمپنیوں کی کاوشوں میں تعاون کرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایمازون کا موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف 2 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا فیصلہ