جیکسن پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار،12 کلو چرس برآمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rawalpindi police detained the citizen for 5 days and named him in a false case

کراچی :پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن تیز کردیا، جیکسن پولیس کی منشیات مافیا کیخلاف بڑی کارروائی ،رکشہ میں سوار ملزم کے قبضے سے 12 کلو چرس برآمد،مقدمہ درج ،تفتیش شروع کردی گئی۔

ایس ایس پی سٹی ڈسڑکٹ سمیر کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او جیکسن ملک عادل کی سربراہی میں سب انسپکٹر راجہ انتصار نے دوران اسنیپ چیکنگ ایک مشکوک رکشہ نمبرD 01830 کو روک کر تلاشی کے دوران رکشے سے 12 کلو چرس برآمد کر کے ملزم عثمان علی ولدشاہ فیصل کو گرفتار کر ۔

رکشہ تحویل میں لے کر ملزم کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف مقدمہ نمبر460/2020درج کرلیاگیا۔

مزید پڑھیں:اسٹیل ٹاؤن میں نوجوان ٹرین سے کٹ گیا، لیاری میں خاتون ٹینک میں ڈوب کرہلاک

راجہ انتصار کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزم ایک عادی جرائم پیشہ اور اس کا تعلق ڈرگ مافیا کے ایک بڑے گروہ سے ہے ملزم سے مزید پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔

Related Posts