مقبوضہ فلسطین میں نئے سال کے آغاز کے موقعے پر غاصب اسرائیلی فوج نے رات گئے بمباری کی۔ اسرائیلی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے ہم پر 2 میزائل راکٹوں سے حملہ کیا تھا، جس کا جواب دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق غزہ کی پٹی پر رات کے وقت کی گئی بمباری کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس کے راکٹ بنانے والے کمپاؤنڈ پر بمباری کی گئی۔
بھارتی فوج نے سال 2021 میں 210 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا
ہر 10 میں سے ایک ماں اپنے بچے کے حقیقی باپ سے لاعلم، ہولناک انکشافات
اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے کو بھی نشانہ بنایا جس کے متعلق اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ حماس کی ایک پوسٹ پر ٹینکوں سے حملہ کیا گیا تاہم فلسطینی حکام نے اسرائیلی بیانات مسترد کردئیے۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیارے رات کے وقت غزہ کی پٹی کو نشانہ بناتے نظر ائے۔ 10 میزائلوں نے خان یونس کے مغرب میں قدسیہ کے مقام پر تباہی پھیلائی،حکام نے کسی بھی شخص کی ہلاکت کا دعویٰ نہیں کیا۔
اسرائیلی فورسز کے مطابق داغے گئے 2 راکٹ تل ابیب کے قریب سمندر میں گر گئے۔ حملے کے دوران جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ٹینکس اور طیاروں نے چند سیکیورٹی پوسٹس کے علاوہ ایک تربیتی کیمپ پر بھی حملہ کیا۔