حکومت کے خاتمے کے لیے دھرنا،مولانافضل الرحمان متحرک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناجائزاورنااہل حکومت کوگراناملکی مفادکےلیےاچھاہے،مولانافضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان ایک دو روز میں کریں گے، آزادی مارچ پرامن ہوگا اور ہمارا کسی ادارے سے کوئی ٹکراؤ نہیں ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نےاسلام آباددھرنے کے لیے سیاسی رابطوں کاآغازکردیا،جمیعت علمائے اسلام ف نے تمام اپوزیشن جماعتوں کودھرنے میں شرکت کی دعوت دینے کافیصلہ کیا ہے ۔

مولانا فضل الرحمان نے آفتاب شیر پاؤ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے آزادی مارچ کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا،مولانا فضل الرحمان سے عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے بھی ملاقات کی اور آزادی مارچ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

محرم الحرام کے بعد مولانا فضل الرحمان کی مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری، محمود اچکزئی، سراج الحق اور حاصل بزنجو کے ساتھ رابطےبھی متوقع ہے۔

جمعیت علمائے اسلام نے حکومت کے خاتمے تک اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کیاہے جس کے لئے ملک گیر تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، دھرنے کی تاریخ کا اعلان کر نے کے لئے 18 اکتوبر کو مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کرلیاگیا ہےجبکہ 19 اکتوبر کو مظفرآباد میں جلسہ کیاجائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: عوام حکومت کے خلاف سڑک پرآنے کے لیے تیارہیں،مولانافضل الرحمان

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےمولانافضل الرحمان کا کہناتھا کہ   میاں نوازشریف نے پیغام پہنچایاہے کہ ن لیگ ہمارے شانہ بشانہ ہوگی امید ہےکہ پوری اپوزیشن ہماراساتھ دے،انہوں نے کہا کہ  ہم گرفتاریوں سے نہیں ڈرتےجو یہ باتیں پھیلا رہے ہیں اس کا جواب بھی وہی دے سکتے ہیں، جس طرح نواز شریف کے حوالے سے ڈیل کی باتیں دم توڑ گئیں ویسے ہی دیگر جماعتوں کے حوالے سے افواہیں دم توڑ دیں گی، ان کا کہنا تھا کہ میری گرفتاری سے آزادی مارچ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، دوسرا اور تیسرا قائد موجود رہے گا۔

مزیدپڑھیں: اسلام آبادلاک ڈاؤن،مولانافضل الرحمان نے لائحہ عمل تیارکرلیا

Related Posts