ترکی میں پاکستانی ستاروں سے سجی آئی پی پی اے ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترکی میں پاکستانی ستاروں سے سجی آئی پی پی اے ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب
ترکی میں پاکستانی ستاروں سے سجی آئی پی پی اے ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب

ترکی میں پاکستانی شوبز ستاروں نے آئی پی پی اے (انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز) کی رنگارنگ تقریب کو چار چاند لگا دئیے جو اپنی نوعیت کا چوتھا ایڈیشن رہا۔ 

تفصیلات کے مطابق 31 اکتوبر کو استنبول میں پاکستانی شوبز ستارے آئی پی پی اے ایوارڈز کی تقریب میں جلوہ گر ہوئے اور موسیقی، فیشن، ٹی وی اور فلم کے شعبہ جات میں اعزازات دئیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

فٹنس ٹرینر بن گئی لیکن اداکاری نہیں چھوڑی۔مریم انصاری

عائزہ خان کا عروسی لباس میں فوٹو شوٹ، مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے

 آئی پی پی اے (انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز) کی تقریب ملک سے باہر منعقد کرنے کا مقصد بین الاقوامی سطح پر فن و ثقافت کے حوالے سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنا ہے۔ 

فوٹو: انسٹاگرام

بہت سے شوبز ستاروں نے گزشتہ شب ہونے والی رنگارنگ تقریب میں شرکت کی جن میں مہوش حیات، احسن خان، یاسر حسین، اقراء عزیز اور حرا مانی سمیت دیگر متعدد ستارے شامل ہیں۔ 

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز کی تقریب میں پاک ترک تعلقات اپنے عروج پر نظر آئے۔ دونوں ممالک کے اداکار، ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز بھی تقریبِ تقسیمِ اعزازات کا حصہ بن گئے۔ 

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

The IPPA Awards on the occasion also honored successful Pakistani businessmen in Turkey.

تقریبِ تقسیمِ اعزازات کے دوران آئی پی پی اے انتطامیہ نے ترکی میں کامیاب پاکستانی کاروباری حضرات کو بھی اعزازات سے نوازا۔ شوبز ستاروں کو بھی ایوارڈز دئیے گئے۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی، میرا، ہانیہ عامر اور سونیا حسین بھی آئی پی پی اے کی رنگا رنگ تقریب میں شریک ہوئے اور منفرد انداز میں تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شیئر کیں۔ 

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

تقسیمِ اعزازات کی تقریب میں 21 مختلف کیٹگریز کے تحت ٹی وی اور فلم سمیت دیگر شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فنکاروں کو اعزازات دئیے گئے۔ 

Related Posts