کشمیر میں مزید کتنے دن تک پابندیاں جاری رہیں گی؟ سپریم کورٹ کابھارتی حکومت سے استفسار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی حکومت نے 5اگست کو دفعہ 370کی منسوخ اور جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے مقبوضہ علاقے میں کرفیو اور پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

تمام موبائل، لینڈ لائن اور انٹرنیٹ سروسزمعطل کردی گئیں تھیں۔ اسکولوں ، کالجوں اور دفاتر کو بند کردیا گیا تھا اور سڑکوںپر نقل و حرکت معطل تھی ۔

جسٹس این وی رمنا کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مقبوضہ علاقے میں نافذ پابندیوں کے خلاف دائر عرضداشتوں کی سماعت کرتے ہوئے حکومت سے پوچھاکہ آپ کتنے دن پابندی چاہتے ہیں؟ اب تو 2 مہینے ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: فوجی محاصرہ مسلسل 82ویں روز بھی جاری رہا، معمولات زندگی مفلوج

جسٹس سبھاش ریڈی نے کہاکہ آپ قومی مفاد میں پابندیاں عائد کرسکتے ہیں لیکن پھر بھی اس پر نظرثانی کی جانی چاہئے۔

سپریم کورٹ کشمیر ٹائمز کے ایگزیکٹو ایڈیٹر انورادھا بھسین کے علاوہ مقبوضہ کشمیرمیں عائد پابندیوں کے خلاف دائر کی گئی عرضداشتوں کی سماعت کر رہی ہے۔عدالت نے مقدمے کی سماعت نومبرتک موخر کردی۔

Related Posts