نئی دہلی: بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر نے بھارتی نژاد امریکی رکن کانگریس پرمیلا جے پال سے اپنی مقررہ ملاقات منسوخ کردی۔ پرمیلا جے پال نے ایوان نمائندگان میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک قرار داد پیش کی تھی۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹرسبرامنیم جے شنکر ان دنوں بھارت امریکا ٹو پلس ٹو فورم کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کے لیے واشنگٹن میں موجود ہیں۔ جہاں امریکی کانگریس کے ایک وفد کے ساتھ ان کی ملاقات طے تھی۔
لیکن بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے اچانک یہ ملاقات اس لیے منسوخ کردی کیونکہ بھارتی نڑاد رکن کانگریس پرمیلا جے پال بھی اس وفد میں شامل تھیں، جنہوں نے کشمیر میں بھارتی حکومت کے اقدامات کی نکتہ چینی کی ہے۔
وزیر خارجہ جے شنکر نے کہاکہ مجھے ان(پرمیلا جے پال) سے ملاقات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ ان کی رپورٹ میں جموں و کشمیر کی صورت حال کو مناسب طریقے سے سمجھا گیا ہے یا اس میں بھارت سرکار کے اقدامات کو درست طریقے سے بتایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکانےتقریباً2سال بعد پاکستان کےلیے فوجی تربیت کا پروگرام بحال کر دیا