بھارتی گلوکار نے عالمگیر کے گیت کا چربہ تیار کر لیا، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی گلوکار نے عالمگیر کے گیت کا چربہ تیار کر لیا، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
بھارتی گلوکار نے عالمگیر کے گیت کا چربہ تیار کر لیا، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

پاکستانی گیتوں کی دھڑا دھڑ نقول تیار کرنے میں ماہر بالی ووڈ انڈسٹری کیلئے چربہ سازی کوئی نیا کام نہیں رہا، بھارتی گلوکار نے پاکستانی فنکار عالمگیر کے گیت کا چربہ تیار کر لیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی گلوکار دھوانی بھانوشالی نے حال ہی میں اپنا گیت مہندی ریلیز کیا ہے جس کی دھن عالمگیر کے گیت گاگر سے متاثر ہے جس کے بول ہیں: میں نے تمہاری گاگر سے کبھی پانی پیا تھا، پیاسا تھا میں، یاد کرو۔

پاکستانی گلوکار عالمگیر نے یہ گیت آج سے کم و بیش 40 برس قبل 80 کی دہائی میں گایا جس کی دھن 2021 میں چوری کی جارہی ہے۔ یو ٹیوب پر مہندی نامی گیت کی ویڈیو کو ریلیز کے 2 روز کے اندر اندر 2 کروڑ سے زائد صارفین نے دیکھ لیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=cH-69-I6CQ0

قبل ازیں پاکستانی گلوکار عمیر جیسوال بھی عالمگیر کا یہی گیت گاگر گا کر مداحوں سے داد وصول کرچکے ہیں جو انہوں نے ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کے سیزن 1 میں گایا۔ فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر عمیر جسوال نے بھی گانا چوری ہونے کی تصدیق کردی ۔ 

Indian Singer Dhuvani Bhanushali Plagiarized Iconic Song Gagar

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی گلوکار کے ڈوئٹ سانگ مہندی کے بول اور زبان بھی گاگر کے مقابلے میں بالکل مختلف ہے لیکن دھن مکمل طور پر گاگر سے مماثل ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی گلوکار پر بھرپور تنقید کرتے ہوئے گانے کو چربہ قرار دے دیا۔

عمیر جسوال نے اپنے انسٹا گرام پیغام میں ویلو ساونڈ اسٹیشن اور بھارتی گلوکار کو ٹیگ کر کے چلیں یہ بھی ٹھیک ہے لکھ کر عالمگیر کا گیت چوری ہونے کے متعلق اپنے غم و غصے کا اظہار کیا جبکہ عالمگیر کا یہ گیت 80 کے علاوہ 90 کی دہائی میں بھی مقبول رہا۔ 

یہ بھی پڑھیں: میری شادی میں کورونا ایس او پیز کی سخت پابندی ہوگی۔عثمان مختار

Related Posts