راولپنڈی: واٹر اینڈ سینیٹیشن اتھارٹی کی نااہلی کی وجہ سے راولپنڈی کے کئی علاقے پانی سے محروم ہو گئے ہیں۔ شہری ٹینکرز مافیا سے مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔
سارے شہر میں ٹینکرز مافیا کے پانی والے ٹینکرز دوڑتے پھرتے دکھائی دیتے ہیں جس کی وجہ سے متعدد سڑکیں پانی گرنے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہیں۔ چکری روڈ ، گرجا گھر روڈ اور لکھن روڈ کا برا حال ہو گیا ہے ۔ سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ سے شہریوں کا گزرنا محال ہو گیا ہے۔
شہری کا کہنا ہے کہ ہم غریبوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ ٹینکرز مافیا غیرقانونی طریقے سے ٹیوب ویلوں سے دھڑا دھڑ پانی بھرنے میں مصروف ہیں جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ سڑکیں مکمل تباہ ہوگئی ہیں ہر وقت پانی سڑکوں پر کھڑا رہتا ہے۔ فیملیز کو گزرنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ ٹریفک الگ سے جام رہنا ہے جس کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا ہے۔
علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سے اپیل ہے کہ ان کے خلاف بھرپور ایکشن لی جائے اور جو غیر قانونی ٹیوب ویل ہیں انہیں فوری طور پر بند کیا جائے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم وہ دن نہیں دیکھنا چاہتے کہ ہماری مائیں، بہنیں، بزرگ اور بچے اس گندگی سے گزریں اور ہمارا کوئی نقصان ہو۔
یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن میں نرمی، سندھ میں کاروبار کے اوقات کار رات 8 بجے تک کردیئے گئے