پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بیرونی سازش اور دھمکی آمیز خط کے حوالے سے صدر مملکت کو بذریعہ مراسلہ عوامی تحقیقات کی استدعا کی ہے۔
عمران خان نے پاکستانی سفیر کے موصول ہونے والے مراسلے کی تحقیقات کے لئے صدرِ مملکت عارف علوی اور چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عوام سچ کو اور تبدیلئ اقتدار کی بیرونی سازش میں ملوث کرداروں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں جبکہ ایوانِ صدر اور عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے معاملے پر خاموشی سے عوام میں شدید مایوسی پھیل رہی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام حصولِ انصاف کیلئے عدالتِ عظمیٰ و سربراہِ ریاست کی جانب نظریں لگائے ہوئے ہیں، صدرِ مملکت اور چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں۔
خط میں سابق وزیراعظم نے صدرِ مملکت سے بطور سربراہِ ریاست اور کمانڈر ان چیف افواجِ پاکستان فوری کارروائی کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری و جمہوریت کو لاحق اس خطرے کی عوامی تحقیقات کی جائے۔
مذکورہ خط میں لکھا گیا ہے کہ امریکی اسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ نے دیگر حکام کے ہمراہ ہمارے سفیر سے باضابطہ ملاقات کی پاکستانی سفیر کیجانب سے اس ملاقات سے متعلق بھجوائی گئی تمام تفصیلات ایک خفیہ مراسلے کی شکل میں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان ملک کا سب سے بڑا فتنہ ہے، اُسے جلدازجلد کرش کرنا ہوگا، مریم نواز