عمران خان کیخلاف خاتون جج کو دھمکانے کے کیس کی سماعت عدم حاضری پر ملتوی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف حکم دے رہا ہے کہ عمران خان کو نااہل کیا جائے، عمران خان
نواز شریف حکم دے رہا ہے کہ عمران خان کو نااہل کیا جائے، عمران خان

اسلام آباد: عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکانے سے متعلق کیس کی سماعت عدم حاضری کے باعث ملتوی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف دھمکی سے متعلق کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ہوئی۔ سابق وزیر اعظم طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔ مقدمے کی پیروی کیلئے وکیل مرزا عاصم بیگ حاضر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریکِ انصاف کو کچلا جارہا ہے۔عمران خان

عمران خان کے وکیل عاصم بیگ نے عدالت کو عدالت کو آگاہ کیا کہ عمران خان کے سینئر وکیل سلمان صفدر لاہور سے آ کر کیس میں دلائل دیں گے۔ مجھے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرنی ہے۔

پراسیکیوٹر نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت عمران خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔ عدالت نے درخواست دیکھنے کا عندیہ دے دیا۔

بعد ازاں عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکانے کے کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا   کہ ہم جنگل کے قانون کی زد میں ہیں جبکہ تحریکِ انصاف کو کچلا جارہا ہے، قائدین کو پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم  نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے کارکنان اور حمایتیوں کی طرح شاہ محمود قریشی کو بھی ضمانت ملنے کے باوجود پھر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Related Posts