سانحہ وزیر آباد، عمران خان کا ایف آئی آر چیلنج کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیرآباد واقعے کی ایف آئی آر چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

زمان پارک میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہم وزیرآباد واقعے پر درج ہونے والی ایف آئی آر کو چیلنج کریں گے۔ ہم نے ایف ائی آر میں جن لوگوں کونامزدکیا وہ بےقصور ہیں یا نہیں تفتیش سے ثابت ہو جائے گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھے سلمان تاثیر کی طرح قتل کرنے کا پلان تھا، معلوم تھا کہ وزیر آباد یا گجرات میں قتل کیا جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنے 4 سالہ دور حکومت میں بہت بے بس تھا اگر نظام چلاناہے تو انتظامیہ کیساتھ وزیراعظم کو با اختیاربنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فوج سے کوئی لڑائی نہیں،صرف احتساب کے معاملے پر مسئلہ ہوا۔فوج مثبت انداز میں بہترین کردار ادا کر سکتی ہے۔

عمران خان نے کہا جب میری مقبولیت بڑھی تو تین لوگوں نے مجھے قتل کرنے کا پلان بنایا۔ میری لڑائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک پاکستان کو حقیقی آزادی نہیں مل جاتی۔

عمران خان نے کہا اتحادی حکومت نہیں بننی چاہیے ورنہ بلیک میل ہوتے رہیں گے، عمران خان آرمی چیف کی مدت میں توسیع کاجواب گول کرگئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ملزم نوید کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے، جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، پنجاب حکومت کی ملزم نوید کی حفاظت کی ذمہ داری لگادی ہے، سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی نے خود کو بڑے اچھے اندازسے ملزم نوید سے الگ کیا۔

Related Posts