کراچی پر کسی آرٹیکل کے نفاذ کی بات کو سندھ توڑنے کا رنگ دیا جاتا ہے۔فروغ نسیم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پر کسی آرٹیکل کے نفاذ کی بات کو سندھ توڑنے کا رنگ دیا جاتا ہے۔فروغ نسیم
کراچی پر کسی آرٹیکل کے نفاذ کی بات کو سندھ توڑنے کا رنگ دیا جاتا ہے۔فروغ نسیم

کراچی: وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ کراچی پر کسی آرٹیکل کے نفاذ کی بات کی جائے تو اُسے غلط رنگ دے دیا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ہم سندھ توڑنا چاہتے ہیں جبکہ یہ غلط ہے۔

شہر قائد میں بار ایسوسی ایشن کی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ پاکستان میں نظام مملکت اس طریقے سے نہیں چل رہا جیسے چلنا چاہئے۔ ملازمین کو غیر جانبداری سے کام کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کا 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

فروغ نسیم نے کہا کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ ہم پر قرض ہے اور اسے ادا کرنے کے لیے الگ سے قرض لینا پڑتا ہے جبکہ ماضی میں ہم جرمنی جیسے ملک کو بھی قرض دیا کرتے تھے تاہم مستقبل میں خوشحالی اور آسودگی پیدا ہونے کا قوی امکان ہے۔

انکم ٹیکس کے حوالے سے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ پاکستان کی 80 فیصد معیشت کا انحصار زراعت پر ہے جبکہ وفاق انکم ٹیکس کا بڑا حصہ کراچی سے حاصل کرتا ہے۔ کیا زراعت یا ملک کی 70 فیصد آمدن پر انکم ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ غلط ہے؟ ہم سب کو چاہئے کہ اپنا اپنا کردار بھرپور دیانتداری کے ساتھ ادا کریں تاکہ ملک چلے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کرپٹ لوگوں کےخلاف شکنجہ مزیدسخت  کرنے کے حوالے سے وزیر قانون فروغ نسیم کہہ چکے ہیں کہ 50 کروڑ سے زائد کی کرپشن میں ملوث ملزم کو جیل میں سی کلاس ملے گی۔

 وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم کا وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئے کہناتھا کہ  قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں ترمیم متعارف کرائی جارہی ہے جس کے تحت 50 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا سامنا کرنے والے ملزم کو جیل کی ‘سی کلاس’ میں رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: 50کروڑ سےزائدکرپشن کرنےوالےکوسی کلاس جیل ملےگی،فروغ نسیم

Related Posts