دوسروں کو خوش رکھنے کیلئے خود کو تبدیل نہیں کرونگی، ہانیہ عامر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

I will not change myself:Hania Aamir

کراچی :اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے والے افراد کو یہ علم ہونا چاہیے کہ وہ صرف خوبصورت تصویر نہیں ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ دوسروںکو خوش رکھنے کیلئے خود کو تبدیل نہیں کرونگی۔

اداکارہ و گلوکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے طویل پوسٹ میں لوگوں کی جانب سے ٹرولنگ کا نشانہ بنائے جانے پر بات کی اور اعتراف کیا کہ بطور انسان ان سے خطائیں بھی ہو سکتی ہیں۔

ہانیہ عامر نے لکھا کہ وہ نوجوان ہیں، کم عمر ہیں اور بڑھتی عمر کے ساتھ ان میں شعور و سمجھ آ رہی ہے، اس عمل میں وہ بعض غلطیاں بھی کریں گی، کچھ غلطیوں کا انہیں احساس بھی ہوگا اور ان کی سوچ تبدیل بھی ہوگی مگر کئی معاملات پر ان کا ذہن تبدیل نہیں ہوگا۔

 

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر خود کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کا ذکر کیا مگر انہوں نے کسی خاص واقعے کی بات نہیں کی اور لکھا کہ وہ کافی عرصے تک سوچتی رہیں کہ وہ ایسا کیا کریں، جس سے لوگ خوش ہوں؟ہانیہ عامر کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں سے وہ صرف یہ سوچنے میں مصروف تھیں کہ انٹرنیٹ پر منفی سوچ کے حامل افراد کو خوش رکھنے کے لیے وہ کیا کریں؟۔

اداکارہ کے مطابق ان کی عمر بڑھ رہی ہے اور وہ کئی چیزیں سیکھ رہی ہیں اور بعض مرتبہ انہیں اپنی نادانیوں کا احساس بھی ہوتا ہے مگر وہ انسان ہونے کے ناتے معافی نہیں مانگیں گی، کیوں کہ یہ سارے عمل زندگی اور عمر کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس نے نادیہ حسین کی زندگی سے خوشبو اورذائقہ ختم کردیا

انہوں نے لکھا کہ چند ہفتوں کی سوچ کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ انہیں اس بات کا علم نہیں کہ کون کس شخصیت اور ذہنیت کا مالک ہے اور کیوں کسی کو خوش رکھنے کے لیے کوششیں کی جائیں؟۔

ہانیہ عامر نے لکھا کہ انٹرنیٹ پر بہت زیادہ لوگ انہیں سمجھنے میں ناکام رہے ہیں اور ایسے لوگوں کو سمجھنا ہوگا کہ وہ صرف خوبصورت تصویر نہیں ہیں بلکہ وہ اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ وہ دوسرے لوگوں کو خوش رکھنے کے لیے خود کو تبدیل نہیں کریں گی، وہ جیسی ہیں، ویسی ہی رہیں گی۔

ہانیہ عامر نے لکھا کہ انہیں امید ہے کہ باقی لوگ بھی ان کی طرح اپنی غلطیوں اور اچھائیوں کے ساتھ آگے بڑھ کر مثبت طریقے سے زندگی گزار کر خوش رہیں گے اور دوسروں کو بھی خوش رکھیں گے۔

Related Posts