کورونا وائرس نے نادیہ حسین کی زندگی سے خوشبو اورذائقہ ختم کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Corona victim Nadia Hussain's health improves

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : کورونا کا شکار نادیہ حسین کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہوگئی ، ماڈل و اداکارہ نے مداحوں  سے ویکسین لگوانے کی اپیل کردی۔

نادیہ حسین نے انسٹا گرام پر اپنی صحت کی بہتری کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب انہیں بخار نہیں ہے اور کمزوری بھی زیادہ محسوس نہیں ہورہی۔

اداکارہ نے بتایا کہ اب انہیں ذائقہ اور خوشبو بھی محسوس نہیں ہورہی ، اب انہیں کھانسی کی شکایت بھی نہیں اور نہ ہی ٹھنڈ لگ رہی ہے۔نادیہ حسین ذائقے اور خوشبو کے بغیر زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ میں کارڈ بورڈ کھا رہی ہوں۔

 

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ ’برائے مہربانی ویکسین لگوائیں !! اس سے مجھے بیماری کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملی ہے‘۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا تھاکہ کورونا کے خطرات کے باعث پوری دنیا کا طرز زندگی تبدیل ہوگیا۔نادیہ حسین نے کورونا وائرس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم لوگ صرف لاک ڈاؤن کی بات کر رہے ہیں لیکن در حقیقت اس وقت ہمیں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد کی تیاری کرنی چاہیے۔

مساجد میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر پر ابھی سے کام شروع کردینا چاہیے تاکہ لوگ پہلے سے ان معاملات کے لیے ذہنی طور پر تیار رہیں۔

بدقسمتی سے ہم اس وقت صرف لاک ڈاؤن پر ہی توجہ دے رہے ہیں جوکہ میرے نزدیک غلط عمل ہے، لاک ڈاؤن وقت کی ضرورت ہے لیکن ہمیں بعد کی صورحال پر بھی نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

نادیہ حسین نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا تبدیل ہوگئی ہے، ہمارا اٹھنا بیٹھنا، لوگوں سے ملنا یہاں تک کہ ہمارا طرز زندگی خاصا بدل گیا ہے اس وقت ہمیں نازک صورتحال کو سمجھنے کی ضرورت ہے جوکہ ہم نہیں کر رہے۔

Related Posts