لندن: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 26 سال پہلے جب سیاست میں آیا تھا اس وقت سے میری جان خطرے میں ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے برطانوی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں بچنا مشکل تھا لیکن محفوظ رہا تو اللہ کا شکر ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ 26 سال پہلے جب سیاست میں آیا تھا اس وقت سے میری جان خطرے میں ہے، جب مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا اُس دوران میری اہلیہ نے ٹی وی پر مجھے ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھا تو وہ سمجھیں کہ میں ٹھیک ہوں، انہیں اندازہ نہیں تھا کہ مجھے 3 گولیاں لگی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے
قبل ازیں پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ حقیقی آزادی ملنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ 26 نومبر دن ایک بجے سب راولپنڈی حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کریں اور حقیقی آزادی تب ملتی ہے جب قوم میں انصاف ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ جب قوم کو حقوق ملتے ہیں تو قوم آزاد ہوتی ہے اور آزاد قوم ہمیشہ خوشحال ہوتی ہے۔