خوش قسمت ہوں، اللہ نے بیٹیوں سے نوازا ہے، شاہد آفریدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خوش قسمت ہوں، اللہ نے بیٹیوں سے نوازا ہے، شاہد آفریدی

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سماجی کارکن شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ خوش قسمت ہوں، اللہ نے بیٹیوں سے نوازا ہے، انہوں نے کہا کہ بیٹا نہ ہونے کا کوئی دکھ نہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو اللہ تعالیٰ نے 5 بیٹیوں کی رحمتوں سے نوازا ہے۔ ان کی پانچوں بیٹیاں انشا، اقصیٰ، اسمارہ، اجوہ اور سب سے چھوٹی اروا آفریدی جو ابھی محض ایک یا ڈیڑھ برس کی ہے۔ شاہد آفریدی اپنی پانچوں بیٹیوں سے بے انتہاء محبت کرتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ خوش قسمت ہوں خدا نے مجھے بیٹیوں سے نوازا اور میں نے ہر بیٹی کے ساتھ اپنی قسمت کو بدلتے ہوئے دیکھا ہے۔

شاہد آفریدی کا دوران انٹرویو کہنا تھا کہ ہم پٹھانوں میں بھی اولاد نرینہ پر زور دیا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ لوگ بیٹا ہونے کے لیے تعویذ وغیرہ بھی بنواتے ہیں۔ لیکن میں ان تمام چیزوں کے سخت خلاف ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے میں جس کو اولاد دیتا ہوں اس کو کہتا ہوں اب جاؤ فکر نہ کرو کیونکہ باپ کا سہارا میں بنوں گا،لہٰذا ان باتوں کو غلط تو نہیں کہا جاسکتا، قرآن پر ہمارا ایمان اور یقین ہے۔اور مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں ہر وقت اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے۔

سابق سپر اسٹار آل راؤنڈر نے کہا کہ میری بیوی کو پتہ ہے کہ میں اپنی بیٹیوں سے بے حد پیار کرتا ہوں اور میں اپنی بیوی کو بھی سمجھاتا ہوں جس کی وجہ سے میری بیوی بھی اس بات سے مطمئن ہے کہ ہمارا بیٹا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی بیوی سے کبھی بیٹا نہ ہونے کا شکوہ نہیں کیا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں اللہ تعالی نے باپ اور بیٹی کا اور ماں اور بیٹے کا رشتہ بنایاہے۔ پہلے میری بیوی کو بھی بیٹا نہ ہونے کی کمی محسوس ہوتی تھی لیکن بعد میں اس کو اسلیے فکر نہیں ہوئی کیونکہ اس کا شوہر مطمئن ہے اور اسے کوئی مسئلہ نہیں کہ بیٹا ہے یا نہیں۔یہ سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔

Related Posts