برطانوی اداکار ہنری کیول نے وچر کے دوسرے سیزن کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس میں مداحوں کیلئے سسپنس سے بھرپور سیریز کی اہم جھلکیاں شامل ہیں۔
اینولا ہومز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ہنری کیول نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں وچر سیزن 2 کی جھلکیاں ٹیزر کی صورت میں شیئر کیں اور لکھا کہ اداکارہ فرئیا ایلن نے بہت زبردست کام کیا ہے۔
نیٹ فلکس سیریز وچر 2 میں کیری کے کردار کو اپنے اندر کی جادوگرنی (وچر) کو پہچانتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کے متعلق نیٹ فلکس کے کو سی ای او ٹیڈ سرنڈوس نے ایک حالیہ انٹرویو میں مختلف انکشافات کیے ہیں۔
ٹیڈ سرنڈوس کا کہنا ہے کہ وچر کا دوسرا سیزن رواں برس اکتوبر اور دسمبر کے درمیان ریلیز کیا جائے گا۔ تاحال وچر سیزن 2 کی ریلیز کیلئے کسی واضح تاریخ کا اعلان نہیں کیا جاسکا۔
اس حوالے سے نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ سیکس ایجوکیشن، وچر سیزن 1، لاکاسا ڈی پاپل (منی ہیسٹ) اور یو سمیت ہمارے دیگر پروگرامز کافی مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ وچر سیزن 2 کو بھی ہم اسی طرح کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: منال اور احسن کی منگنی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل