پاک بھارت ٹاکرا، دھانی کی جگہ حسن علی کو ٹیم شامل کئے جانے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بھارت ٹاکرا، دھانی کی جگہ حسن علی کو ٹیم شامل کئے جانے کا امکان
پاک بھارت ٹاکرا، دھانی کی جگہ حسن علی کو ٹیم شامل کئے جانے کا امکان

دبئی: فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کے بھارت کے خلاف بڑے میچ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان ایک بار پھر ٹیم میں تبدیلی کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔

اب، حسن علی کے کھیل میں زخمی پیسر کی جگہ لینے کا امکان ہے، حسنین، جنہیں حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ میں دوبارہ باؤلنگ کرنے کے لیے کلیئر کیا گیا ہے، انہیں موقع حاصل کرنے کے لیے کچھ اور انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم کے متحدہ عرب امارات میں چھ ملکی ٹورنامنٹ سے قبل ٹیم چھوڑنے کے بعد دھانی تیسرے پاکستانی ہیں جو انجری کے باعث باہر ہونے پر مجبور ہیں۔

ان کے کھیل سے باہر ہونے کے بعد، پاکستان کے پاس بینچ پر صرف دو آپشنز دستیاب ہیں ایک حسن علی اور دوسرے محمد حسنین، ان دونوں کو شاہین اور وسیم کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

دریں اثنا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیکل ٹیم اگلے 48-72 گھنٹوں تک دھانی کی مکمل نگرانی کرے گی۔دھانی نے ایونٹ کے دو میچوں میں 6 کے اکانومی ریٹ سے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

قومی ٹیم نے جمعہ کو ہانگ کانگ کو 155 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل فور میں جگہ بنالی۔پاکستان کو بھارت کے خلاف اپنے پہلے میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں:ایشیا کپ، پاک بھارت میچ شاہنواز دھانی پاکستانی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے

پاکستان کی ٹیم میں ممکنہ طور پر بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، حارث رؤف، نسیم شاہ، حسن علی شامل ہیں۔

Related Posts