کراچی: پاکستان میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایسرا بلجیک نے تمام پاکستانیوں کو عید کی مبادکباد دی ہے۔
جاز موبائل نیٹ ورک کی جانب سے عید کے موقع پر جاری کردہ پیغام میں ترک اداکارہ ایسرا بلجیک نے تمام پاکستانیوں کو اپنی اور جاز کی جانب سے عید مبارک کہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کی مقبولیت کے بعد ایسرا بلجیک پاکستانی مداحوں کے دلوں میں گھر کرچکی ہیں جبکہ ترک اداکارہ نے پاکستانی مداحوں کی جانب سے بے حد پسندیدگی کے بعد پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ ماڈلنگ کے معاہدے کئے تھے۔
مزید پڑھیں: ارطغرل کی حلیمہ سلطان ایسرا بلجیک کا فوٹو شوٹ، تصاویر نے سوشل میڈیا پردھوم مچادی
اداکارہ ایسرا بلجیک کی جانب سے عید مبارک کے پیغام کو پاکستانی عوام کی طرف سے بھرپور سراہا گیا ہے اور عوام نے ایسرا بلجیک کے پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
Eid Mubarik, Pakistan, from Jazz Super 4G and Esra Bilgic! Have a wonderful, safe Eid and stay tuned for more surprises that we have in store for you.#DunyaKoBataaDo #JazzSuper4G #PakistansNo1 pic.twitter.com/E0JZsZIyq9
— Jazz (@jazzpk) July 31, 2020