سندھ میں وردی اور بغیر وردی والے ڈاکوؤں کا راج ہے، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں وردی اور بغیر وردی والے ڈاکوؤں کا راج ہے، حلیم عادل شیخ
سندھ میں وردی اور بغیر وردی والے ڈاکوؤں کا راج ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی: سابق سینیٹر اور ایم این اے پی پی رہنماء محمد علی بروہی پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔ حلیم عادل شیخ نے محمد علی بروہی کو پارٹی پرچم مفلر پہنا کر خوش آمدید کہا ہے۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ کو پیپلزپارٹی کا ناسور لگ چکا ہے ۔ حکومت ہونے کے باوجود پی پی کے ارکان کا ہمارے ساتھ ملنا عوام کو سمجھنے کے لیے بہت کچھ ہے۔

انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ محمد علی بروہی کا تعلق لاڑکانہ سے ہے یہ ہم سے زیادہ چوروں کا جانتے ہیں۔ منی لانڈرنگ کی وجہ سے پاکستان فیٹف میں پھنسا ہوا ہے۔

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑی گی، وفاق کے تمام ادارے سندھ کی عوام کو ریسکیو کریں گے۔ اس وقت سندھ میں وردی اور بغیر وردی والے ڈاکوؤں کا راج ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ زرداری ہاؤس کے سامنے حملہ سندھ کی روایات کے خلاف ہے ، مگر مجھ پر پانچ دفعہ حملہ کروایا گیا۔ سندھ حکومت کو آئی جی جیسے افسران چاہیے جن کی موجودگی میں جرائم میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

سندھ میں جرائم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ 7 ماہ میں کراچی کے اندر سی پی ایل سی کے مطابق 284 افراد قتل ہوئے، ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا، 7 ماہ کے دوران 30 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں چوری ہوئی، 7 ماہ میں 15 ہزار موبائل فون چھینے گئے، 12 سو کے قریب گاڑیاں چوری یا چھینی گئی، جبکہ منشیات فروشی عام ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ پر تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بوکھلاٹ کا شکار ہے، عمران خان نے سندھ آنے کا اعلان کیا انہوں نے ٹیم تبدیل کردی، اصل نااہل تو مراد علی شاہ ہے انہیں ٹیم تبدیل کرنے کا فائدہ نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے ہمارا موقف درست ثابت ہوا ، بنگلوں میں رہنے والے غریب کا درد نہیں جان سکتے ہیں، اگلی باری زرداری کی جگہ اب آخری باری زرداری ہوگا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد علی بروہی کا کہنا تھا کہ پی پی وڈیروں کی جماعت بن چکی ہے، عمران خان کے نظریے کو دیکھ کر تحریک انصاف میں شامل ہورہا ہوں، وزیراعظم نے ملک کے چوروں پر ہاتھ ڈالا ہے، ہم سب کو وزیراعظم عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں۔

محمد علی بروہی کا کہا تھا کہ سندھ میں تھر، لاڑکانہ، دادو، نوابشاہ اگر یہ کہا جائے کہ سارا سندھ ہی تباہ ہو گیا تو غلط نہیں ہوگا۔ پریس کانفرنس کے موقع پر رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی، حاجی مظفر شجراع، پیر زمان شاہ جیلانی، جانشیر جونیجو، پیر مرتضیٰ شاہ جیلانی اور دیگر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : بنی گالہ عمران خان چوک کے قریب نشے میں دھت افراد کی فائرنگ، 4 گرفتار

Related Posts