سیالکوٹ، پٹرول پمپ کے باہر شوہر کا انتظار کرنے والی خاتون سے اجتماعی زیادتی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیالکوٹ، پٹرول پمپ کے باہر شوہر کا انتظار کرنے والی خاتون سے اجتماعی زیادتی
سیالکوٹ، پٹرول پمپ کے باہر شوہر کا انتظار کرنے والی خاتون سے اجتماعی زیادتی

صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پٹرول ڈلوانے کیلئے جانے والے شوہر کا انتظار کرنے والی خاتون کو پٹرول پمپ کے باہر سے اغواء کرکے مبینہ اجتماعی زیادتی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  یہ افسوسناک واقعہ تھانہ صدر کے علاقے میں پیش آیا۔ شوہر پٹرول ڈلوانے کیلئے پمپ پر چلا گیا۔ خاتون باہر کھڑی ہو کر شوہر کا انتظار کرنے لگی۔

اسی دوران 5 نامعلوم ملزمان نے خاتون کو اغواء کیا اور گاڑی میں لے جا کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کا وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آر پی او سے خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کو فوری طور پر حراست میں لینے کا حکم دیا۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل مظفر گڑھ میں آن ڈیوٹی لیڈی سب انسپکٹر کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ملزم جائے واردات سے فرار ہوگیا۔

مظفر گڑھ میں 10 روز قبل پنجاب پولیس کی جینڈر کرائم پولیس آفیسر سے زیادتی ہوئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ لیڈی سب انسپکٹر کیس کی تفتیش کیلئے رکشے میں تھانہ صدر آرہی تھیں۔

مزید پڑھیں: مظفر گڑھ، لیڈی سب انسپکٹر سے مبینہ زیادتی اور تشدد، ملزم فرار

Related Posts