کورونا کیسز میں اضافہ، حکومت نے ملک میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh mulls curbs as coronavirus positivity rate reaches 8.9pc in Karachi

اسلام آباد :پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے اس لئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا دائرہ بڑھایا جا سکتا ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ جہاں کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں ہوتا وہاں کیسز میں اضافہ نظر آتا ہے۔انہوںنے کہاکہ این سی او سی ایک دو روز میں صورتِ حال کا جائزہ لے گی، جن شہروں میں کورونا وائرس کی شرح میں کمی نہیں آئے گی وہاں پابندی رہے گی۔

ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ حکومت کی سب سے زیادہ توجہ کورونا وائرس کی ویکسی نیشن پر ہے، ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی لائی جا رہی ہے۔پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ ملک میں 3 ہزار موبائل ویکسی نیشن یونٹ فعال ہیں۔

واضح رہے کہ سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیاہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 553 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 85 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 413 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 4 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 320 مریض انتقال کر چکے ہیں اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 40 ہزار 411 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 92 ہزار 244 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 476 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

10 لاکھ 22 ہزار 847 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 61 ہزار 466 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 74 لاکھ 59 ہزار 249 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کْل 4 کروڑ 78 لاکھ 2 ہزار 106 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں 11.10 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 25 ہزار 570 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 6 ہزار 742 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 85 ہزار 258 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 666 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 58 ہزار 964 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار 859 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 97 ہزار 542 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 856 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 14 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 338 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 31 ہزار 294 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 688 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 9 ہزار 769 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 171 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Related Posts