کراچی:گورنرہاؤس میں پریس کانفرنس کرتےہوئے گورنرسندھ عمرا ن اسماعیل نے کہاکہ مسلم لیگ ن والے شریف نے بلکہ ڈبل شریف ہیں کیونکہ ایک شریف لندن میں بیٹھ کر منصوبہ سازی کررہاہے جبکہ دوسراشریف حساب دینے کےبجائے ہم سے ہی حساب مانگ رہاہے۔
عمران اسماعیل کاکہناتھاکہ شریف خاندان نے منی لانڈرنگ توکی لیکن اس میں اپنے بچوں کوبھی مہارت سیکھائی ،یہ ایسے شریف ہیں کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کیلئے اپنے ملازمین سے لےکر ٹھیلے والوں کے نام پر پیسے منتقل کیے،انہوں نے کہا جب تک اس ملک سے کرپشن کو جڑ سے صاف نہیں کرینگے اس تباہی کو نہیں روکاجاسکتااس لیے ہم ان شریفوں کوسزادلانےکیلئے جہاں تک ممکن ہوسکا وہاں تک جائیں گے۔
گورنرسندھ نےکہاکہ ملک کےعوام کوغلط راستے پر لانان لیگ کے شریفوں کاشیوہ ہےکیونکہ سب ملک کرپہلے ملک کولوٹتےہیں اورپھرجب ان سے حساب مانگاجاتاہےتویہ سب ایک ہوجاتےہیں،انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا ایک شریف کب سے لندن دوائی لینےکیلئے گیاہوا ہےجوابھی تک واپس نہیں آیا،ان کیلئے توبس یہ کہوں گاکہ یہ لوگ قوم کو چمک دکھا کر اپنا کام کر جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی ٹرانسفارمیشن پلان،محمود آباد نالے کو اصل شکل میں بحال کرنے کا کام مکمل