نواز شریف کی پاک فوج پر نفرت انگیز تقریر پاکستان کے خلاف ہے۔گورنر سندھ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف کی پاک فوج پر نفرت انگیز تقریر پاکستان کے خلاف ہے۔گورنر سندھ
نواز شریف کی پاک فوج پر نفرت انگیز تقریر پاکستان کے خلاف ہے۔گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سابق وزیرِ اعظم کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز تقریر دراصل وطنِ عزیز پاکستان کے خلاف ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ نواز شریف کی پاک فوج کے خلاف تقریر دراصل پاکستان سے نفرت کا اظہار ہے جبکہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کا رجحان ہمیشہ سے بھارت کی طرف تھا۔

پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ نواز شریف نے مالی فوائد حاصل کرنے کیلئے بھارت کو ترجیح دی، نواز شریف کو یہ جان لینا چاہئے کہ پاکستان کے عوام ملک کا دفاع کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کل جو میر جعفر تھے، آج کل نواز شریف بنے ہوئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف فوج کے خلاف خطرناک گیم کھیل رہے ہیں،وزیر اعظم

Related Posts