پاکستان سمیت دنیا بھر میں گلوبل روڈ سیفٹی کا ہفتہ منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں گلوبل روڈ سیفٹی کا ہفتہ منایا جارہا ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں گلوبل روڈ سیفٹی کا ہفتہ منایا جارہا ہے

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے تعاون سے پاکستان سمیت ساری دنیا میں آج گلوبل روڈ سیفٹی یو این سکستھ سیشن 2021 منایا جارہا ہے۔

روڈ سیفٹی کونسل آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 3.5 ملین افراد مختلف حادثات میں ہلاک جبکہ 5 کروڑ افراد زخمی ہو جاتے ہیں۔ دنیا بھر میں 2010 سے اقوام متحدہ کی جانب سے روڈ سیفٹی ویک منایا جاتا ہے۔

اسلام آباد ٹریفک آفس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک پولیس فرح رشید کا کہنا تھا کہ روڈ سیفٹی کونسل آف پاکستان نے ٹریفک پولیس کو 100 رفلیکٹر جیکٹس فراہم کی ہیں۔ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ٹریفک کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ کالے شیشوں اور ڈیزائن والی نمبر پلیٹ کے خلاف بھی کارروائی کررہے ہیں۔

ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ روڈ سیفٹی کونسل کے تعاون سے ٹریفک حادثات میں کمی کے لیے مزید بہتری لارہے ہیں۔ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف موثر کارروائیاں کر رہے ہیں اس دفعہ عید الفطر پر مختلف جگہوں پر ٹریفک پولیس ناکوں کی وجہ سے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی کی گئی جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

روڈ سیفٹی کے صدر عبداللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی سے زیادہ اموات ٹریفک حادثات سے ہوئی ہیں، ہمیں آگاہی دینا ہے کہ گلیوں میں 30 کلومیٹر سے زیادہ سپیڈ میں گاڑیاں موٹر سائیکلیں نہ چلائی جائیں تاکہ حادثات رونما نہ ہو سکیں۔ ان کا کہنا تھا اس مہم میں ہر پاکستانی کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچائی جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں : اداکار کارتک آریان ’’دوستانہ ٹو‘‘ کے بعد شاہ رخ خان کی فلم ’’گڈبائے فریڈی‘‘ سے بھی باہر

Related Posts