3 ماہ قبل گٹر میں گرنے والا 6 سالہ بچہ اب تک نہ مل سکا، والد کا انتظامیہ کیخلاف کیس دائر کرنیکا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے علاقے گلشن اقبال تیرہ ڈی میں تین ماہ قبل 6 مئی کو آٹھ سالہ ابیہان کھیل کے دوران گٹر میں گرگیا تھا جو کہ تاحال لاپتہ ہے۔

بچے کے والد نےایم ایم نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ابیہان دوستوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے نالے میں گر گیا تھا۔ سارے بچے آگے والی گلی میں میچ کھیلنے گئے تھے۔ اچانک ابیہان کا دس سالہ بڑا بھائی بھاگتے ہوئے آیا اور اس نے بتایا کہ بھائی گٹر میں گرگیا ہے۔

بچے کےوالد نے بتایا کہ جب گھر والے پہنچے تو رش لگا ہوا تھا سوئپر جسم پر رسی باندھ کر اندر کود رہے تھے لیکن سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے وہ اندر نہیں اتر سکے۔

بچہ جس گٹر میں گرا تھا وہ بہت گہرا تھا اور اس میں پانی کا دباؤ بہت زیادہ تھا جس کی وجہ سے ریسکیو میں مشکل ہورہی تھی ، ہم نے اے سی ایم صاحب سے رابطہ کیا انہوں نے ساڑھے 6 بجے کے قریب ایگزیبیٹر بھیجا جس نے دیر رات تک کھدائی کی لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔

انہوں نے ہم سے کہا کہ اب ہم یہ کام صبح فجر میں دوبارہ شروع کرینگے، اگلے دن ہم اُن کا انتظار کرتے رہے دوپہر کے 4 بجے تک اُن کی طرف سے کوئی بھی نہیں آیا، پھر ہم نے احتجاج کیا، جس کے بعد ساڑھے 4 بجے کے قریب انہوں نے گاڑیاں بھیجیں دوبارہ سے کام کو صحیح سے شروع کیا۔

بچے کے والد کے مطابق انہوں نے سارا وقت اپنا کھدائی میں لگادیا، گٹر کی لائن کو نہیں ڈھونڈا کہ وہ کہاں جارہی ہے، اگر گٹر کی لائن مل جاتی تو شاید کچھ پتہ چل جاتا۔

بچے کے والد نے مزید کہا کہ میں اب ان پر کیس کروں گا تاکہ جو ماضی میں ہوچکا ہے وہ آئندہ کسی اور کے ساتھ نہ ہو اور میں امید کروں گا کہ وہ تمام لوگ جن کے ساتھ ماضی میں ایسے واقعات ہوچکے ہیں وہ بھی میرے ساتھ مل کر ان کے خلاف کیس لڑیں کیونکہ اگر آج ہم آواز نہیں اٹھائی تو ایسے واقعات مستقبل میں بھی ہمیں دیکھنے کو ملیں گے۔

دوسری طرف اہل محلہ کے مطابق گٹر کا ڈھکن کئی عرصے سے غائب ہے اور متعدد بار درخواستیں دینے کے باوجود کوئی سنوائی نہیں ہوسکی ہے۔

Related Posts