وزیرِ خارجہ کا ترک ہم منصب سے مسئلۂ کشمیر پر ساتھ دینے کیلئے اظہارِ تشکر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ خارجہ کا ترک ہم منصب سے مسئلۂ کشمیر پر ساتھ دینے کیلئے اظہارِ تشکر
وزیرِ خارجہ کا ترک ہم منصب سے مسئلۂ کشمیر پر ساتھ دینے کیلئے اظہارِ تشکر

نیو یارک: وزیرِ خارجہ  مخدوم شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب سے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس کے موقعے پر مسئلۂ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کا ساتھ دینے کیلئے تشکر کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب میولوت چاوش اولو سے جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی جس کے دوران پاک ترکی تعلقات اور تمام شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت خطے کے دیگر اہم معاملات پر گفتگو ہوئی۔

ترک وزیرِ خارجہ سے ملاقات کے دوران مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کا نقطۂ نظر تفصیل سے بیان کیا۔ اس دوران بین الاقوامی معاملات اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی جس کے دوران ترک قیادت کا شکریہ ادا کیا گیا۔

مسئلۂ کشمیر پر ساتھ دینے کیلئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا جس کا مقصد مظلوم کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کا حصول ہے، اس دوران ترک صدر رجب طیب اردوان کے رواں برس اقوامِ متحدہ سے کیے گئے خطاب کا بھی حوالہ دیا گیا۔

وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔ افغان عوام معاشی مشکلات کا شکار ہیں، عالمی برادری کو ان کی فوری اور غیر مشروط مدد کرنا ہوگی تاکہ ملک معاشی تباہی سے بچ سکے۔ پر امن اور مستحکم افغانستان خطے کے امن و خوشحالی کا ضامن ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب آج کریں گے

Related Posts