شاہ محمود قریشی کی ترکمانستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہ محمود قریشی کی ترکمانستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
شاہ محمود قریشی کی ترکمانستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم اجلاس کی میزبانی کے موقعے پر ترکمانستان کے ہم منصب سے ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ تعاون کے امور پر گفتگو ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس کے موقع پر ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میریدوف کیساتھ دو طرفہ ملاقات کی جس کے دوران اہم امور پر بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

سیکرٹری جنرل او آئی سی کا مسئلہ کشمیر پر تشویش کا اظہار

ملاقات کے دوران پاک ترکمانستان وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ترکمانستان سے روابط کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔ 

وزیر خارجہ نے حالیہ صدارتی انتخابات میں ترکمانستان کے نئے صدر کے طور پر سردار بردی محمدوف کے انتخاب پر اپنے ہم منصب کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہم وژن سنٹرل ایشیا کے تحت ترکمانستان اور وسط ایشیائی ریاستوں سے روابط بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ 

ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بشمول تجارت، ثقافت، تعلیم، سلامتی، دفاع اور سیاحت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو متنوع بنانے پر اتفاق کیا۔ شاہ محمود قریشی نے تاپی گیس پائپ لائن میگا پراجیکٹ کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ 

Related Posts