ایل او سی پر تعین شدہ نکات کے جائزہ کے لئے پاک بھارت بریگیڈ کمانڈرز کی فلیگ میٹنگ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایل او سی پر تعین شدہ نکات کے جائزہ کے لئے پاک بھارت بریگیڈ کمانڈرز کی فلیگ میٹنگ
ایل او سی پر تعین شدہ نکات کے جائزہ کے لئے پاک بھارت بریگیڈ کمانڈرز کی فلیگ میٹنگ

راولپنڈی: پاکستان اور بھارت کے بریگیڈیر کمانڈرز کی پونچھ کراسنگ پوائنٹ پر اہم فلیگ میٹنگ ہوئی ہے۔ میٹنگ کے دوران تعین شدہ نکات پر عمل درآمد کے لئے لائحہ عمل  کا جائزہ لیاگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان اور بھارت کے بریگیڈ کمانڈرز کی سطح پر فلیگ میٹنگ راولا کوٹ پونچھ کراسنگ پوائنٹ کا مقام چنا گیا تھا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی اس فلیگ شپ میٹنگ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تعین شدہ نکات پر عملدرآمد کیلئے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں ممالک کی فوج کے ڈی جی ایم اوز کا گزشتہ ماہ ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا تھا، جس میں دونوں جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :  پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فلیگ میٹنگ میں طے کیا گیا کہ ایل او سی پر 5 سو میٹر کے اندر کوئی نئی دفاعی تعمیرات نہیں ہوں گی ، کسی پوسٹ کو براہ راست ہدف بھی نہیں بنایا جائےگا۔

Related Posts