قمبر: ایس ایس پی قمبر شہداد کوٹ ڈاکٹر سمیر نور چنہ کا رینجرز افسران کے ہمراہ مشترکہ فلیگ مارچ، ضلع کی مختلف امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کی گذرگاہوں کا دورہ کیا ہے۔
محرم الحرام کے سلسلہ میں ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے رینجرز افسران کے ساتھ تھانہ قمبر سٹی، تھانہ میرو خان، تھانہ اے سیکشن شہداد کوٹ، تہانہ بی سیکشن شہداد کوٹ اور دوسرے تھانوں کی حدود میں فلیگ مارچ کیا۔
ضلع کی مختلف امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کی گذر گاہوں کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ امام بارگاہ مرکزی حسینی قمبر، امام بارگاہ کہبڑی مکان، امام بارگاہ حر حسینی، شیخ امام بارگاہ، پیر شاہ امام بارگاہ، حب علی ببر امام بارگاہ، دربارِ حسن امام بارگاہ، دربارِ مصطفیٰ امام بارگاہ ،کارِوانِ کربلا امام بارگاہ سمیت مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقاتیں بہی کیں اور محرم الحرام کے سلسلے میں سکیورٹی اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا
فلیگ مارچ میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت رینجرز کے بالا افسران و اہلکاراور قمبر شہدادکوٹ پولیس کے مختلف تھانوں کی نفری نے شرکت کی۔
فلیگ مارچ کے دوران ایس ایس پی اور رینجرز افسران نے جلوسوں کے روٹس اور اہم مقامات بشمول ٹربل اسپاٹس کا دورہ کیا اور سیکورٹی سمیت انتظامی اُمور کا تفصیلی جائزہ لیا
ایس ایس پی قمبر شھدادکوٹ ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کے دوران قمبر شھدادکوٹ پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ضلع پولیس اپنے تمام تر وسائل کو بروئےکار لاتے ہوئے قمبر شہداد کوٹ ضلع کے عوام کی حفاظت کے لیے دن رات اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف عمل ہے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے کیلئے کوشاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بیٹے کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی