کراچی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پانچ ریسٹورنٹس سیل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Five restaurants sealed in Karachi over violation of SOPs

کراچی :شہر قائد میں کورونا وائرس سے متعلق معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کی خلاف ورزی پر انتظامیہ نے پانچ ریسٹورنٹس کو سیل کردیا۔

سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد اقدامات مزید سخت کردیئے گئے، مقامی انتظامیہ نے کراچی کے جنوبی ضلع میں کھڈا مارکیٹ اور کلفٹن بلاک 2 میں چھاپے مارے۔

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے مطابق حکومت کی جانب سے مقرر کردہ اختتامی وقت کی خلاف ورزی پر 5ریسٹورنٹس سیل کردیئے گئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 34 شہری انتقال کر گئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 49 ہزار 992 شہری متاثر جبکہ 7 ہزار 55 جاں بحق ہوئے۔

وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 48 لاکھ 10 ہزار 182ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 686 ٹیسٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:گلگت بلتستان انتخابات، اسد عمر کا اپوزیشن کو بخار کی دوا لینے کا مشورہ

ملک میں سندھ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔اب تک سندھ میں 152072 کورونا وائرس کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے ۔

پنجاب میں 108221 ، خیبرپختونخوا میں 41258 ، اسلام آباد میں 22765 ، بلوچستان میں 16226 ، آزادکشمیر میں 5041 اور گلگت بلتستان میں 4409 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

Related Posts