پشاور، گھر پر مسلح ملزمان کی فائرنگ، 3 بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7افرادجاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور، گھر پر مسلح ملزمان کی فائرنگ، 3 بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7افرادجاں بحق
پشاور، گھر پر مسلح ملزمان کی فائرنگ، 3 بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7افرادجاں بحق

پشاور کے ایک گھر پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پشاور کے تھانہ چمکنی کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے گھر پر فائرنگ کرکے 7 افراد کو قتل کردیا ہے۔

چمکنی پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جن میں 3 بھائی بھی شامل ہیں۔ واقعے پر مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق فریقین میں زمین کا تنازعہ تھا جس پر طیش میں آ کر ایک فریق نے دوسرے کے گھر پر فائرنگ کرکے 7 افراد کی جان لے لی۔

اس حوالے سے اے ایس پی چمکنی کا کہنا ہے کہ پولیس نے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ 7افراد کے اندوہناک قتل پر عینی شاہدین سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ کے علاقے شیخ اسماعیل خیل میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کی نتیجے میں 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

آج سے 2 ماہ قبل پیش آنے والے واقعے پر تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ نیاز علی نامی شخص کے گھر پر پیش آیا، جسے پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا گیا۔

مزید پڑھیں: نوشہرہ میں فائرنگ، 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

رواں ماہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی مسجد کے وضو خانے میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔یہ افسوسناک واقعہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے بلوچ گوٹھ میں پیش آیا، مقتول کو وضو خانے میں سر پر گولی ماری گئی جس سے وہ موقعے پر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ اورنگی ٹاؤن کی ضیا کالونی بلوچ گوٹھ میں مسجد کے اندر کی گئی جبکہ فائرنگ کے وقت مسجد میں نماز کی ادائیگی جاری تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی، مسجد کے وضو خانے میں فائرنگ سے ایک شخص قتل

Related Posts