شکارپور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شکارپور: سندھ کے ضلع شکارپور میں دوگروپوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ ٹاؤن رستم کے نواحی گاؤں چمن سکپور میں پیش آیا جہاں جتوئی قبیلے کے دو گروپوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر شکار پور پولیس اور امدای ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے تحصیل ہسپتال خانپور منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

میئر کے انتخاب کے بعد جماعتِ اسلامی اور پی پی کارکنان کا ایک دوسرے پر پتھراؤ

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائیں گی، دونوں گروپوں میں فائرنگ دیرینہ دشمنی سیاہ کاری کے معاملے پر ہوئی ہے۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں 60 سالہ خاتون کی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت ارشاد بی بی کے نام سے ہوئی ہے اور اسے مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Posts