سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔فردوس عاشق اعوان
سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے  اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں جبکہ پاک چین مشترکہ پاور پلانٹ کا افتتاح خوش آئند ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سی پیک سے جڑے خوابوں کی تعبیر کا وقت آ پہنچا ہے، جبکہ پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں سے مشترکہ پاورپلانٹ کا افتتاح ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان کے مارچ میں رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔اپوزیشن رہبر کمیٹی

معاونِ خصوصی اطلاعات  نے کہا کہ موجودہ حکومت کے شفاف طرزِ حکمرانی اور بدعنوانی کے خلاف عزمِ مصمم کے پیش نظر بیرونی کمپنیاں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان پاکستانی وفاق کے دو خوبصورت گلدستے ہیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان دونوں صوبوں کی پسماندگی دور کرنے اور عوم کے معیارِ زندگی بلند کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان شہر قائد کی ترقی کے لیے پر عزم ہیں، جبکہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  گزشتہ روز اپنے پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی کے عوام کا دکھ سمجھتے اور اس کا مداوا کرنا چاہتے ہیں۔

 فردوس عاشق اعوان نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے  کہا کہ سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بے زار ہوچکے، وزیر اعظم ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے قائدین سے مل کر اصلاحِ احوال کی راہ ہموار کریں گے۔ 

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کراچی کی ترقی کے لیے پر عزم ہیں۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts