مذاکرات کا راستہ اپنائیے۔فردوس عاشق اعوان کا فضل الرحمان کو مشورہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

All allied parties are united under PM Imran's leadership: Dr Firdous

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان کو مذاکرات کی راہ اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جمہوریت میں واحد راستہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امن کے لیے قوم نے بہت بھاری قیمت ادا کی اور ہزاروں جانوں کی قربانیاں دی گئیں جس سے پاکستان میں امن کے دئیے روشن ہوئے۔ 

یہ بھی  پڑھیں: نواز شریف کی طبی بنیاد پر رہائی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو نوٹس جاری

فردوس عاشق اعوان نے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمان امن کے چراغ کیوں بجھانا چاہتے ہیں جبکہ جمہوریت میں غلط فہمیوں کے خاتمے اور اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنایا جاتا ہے۔ 

انہوں نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی انا، ضد اور ذات کے خول سے باہر نکلیں جبکہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں اتحاد اور یکجہتی وقت کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی ترقی کے حصول اور ملکی ترقی کے حوالے سے پاکستان کے ہر فرد کو مل جل کر کاوشیں کرنا ہوں گی، تبھی پاکستان ایک عظیم تر ملک بن سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم ریاست کی رِٹ کو چیلنج کسی صورت برداشت نہیں کریں گے کیونکہ دشمن پاکستان میں غیر یقینی صورتحال کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے   انہوں نے کہا کہ حکومت ایک نکاتی ایجنڈے پر عمل چاہتی ہے جو صرف اتنا ہے کہ ملک میں انتشار نہ پھیلایا جائے، اپوزیشن کسی ڈنڈا بردار فورس کو سامنے نہ لائے۔

مزید پڑھیں: دشمن پاکستان میں غیر یقینی صورتحال کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts