آئندہ مالی سال میں 900 ارب ترقیاتی بجٹ کے لیے مختص کیے جائیں گے، اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئندہ مالی سال میں 900 ارب ترقیاتی بجٹ کے لیے مختص کیے جائیں گے، اسد عمر
آئندہ مالی سال میں 900 ارب ترقیاتی بجٹ کے لیے مختص کیے جائیں گے، اسد عمر

اسلام آباد:  وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ نیب کے خوف سے سرمایہ کاری رکی ہے اس لئے سرکاری افسران اور کاروباری حضرات کو تحفظ دینے کے لیے قانون لائیں گے۔ آئندہ مالی سال میں ترقیاتی بجٹ کے لیے 900 ارب مختص کیے جائیں گے، سالانہ منصوبہ کمیٹی نے آئندہ سال کے لیے 4.8 فیصد شرح نمو کی منظوری دی ہے۔

پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہاکہ سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اگلے سال کے سالانہ پلان اور ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس میں اگلے سال کے لیے شرح نمو کا 4.8 فیصد تخمینہ لگایا گیا ہے، اس سال جی این پی گروتھ ریٹ 6.5 فیصد رہی ہے، جبکہ اس سال 2004 کے بعد معیشت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ انڈسٹریل پیکج کا بہت اچھا رسپانس ملا، بجلی کی صنعتی کھپت میں 15 فیصد اضافہ ہوا، گیس کی ڈرلنگ ایکٹیویٹی جاری رہیگی، کوئلے کی پروڈکشن میں بھی اگلے سال اضافہ نظر آئیگا، حکومتی پالیسیز کی وجہ سے کنسٹرکشن سیکٹر میں اضافہ ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگلے سال برآمدات میں مزید اضافہ ہوگا، اس سال 25.2 ارب اور اگلے سال 26.8 ار ب ڈالر کا تخمینہ ہے، جب تک برآمدات میں اضافہ نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ اگلے سال ترسیلات زر کا تخمینہ 31.3 ارب ڈالرز رکھا گیا ہے۔ اس سال آئی ٹی کی ایکسپورٹ میں اب تک 46 فیصد اضافہ ہے، پی ایس ڈی پی اس سال ساڑھے 6 سو ارب تک اگلے سال 900 ارب تک رکھا جائیگا، ڈھائی سو ارب صرف پی ایس ڈی پی میں اضافہ کررہے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے لیڈر مجھ پر تنقید کر رہے تھے کہ فوری طور پر کیوں آئی ایم ایف نہ گئے چلو یہ تو مانے کہ فوری طور پر آئی ایم ایف جانیکی ضرورت تھی، اگلے سال 0.7 فیصد کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کا تخمینہ ہےدو فیصد تک معیشت برداشت کر سکتی ہے، یہ گروتھ چاول، گنے، مکئی، گندم کی زیادہ پروڈکشن کیوجہ سے آئی ہے، 16 فیصد انوسمنٹ ٹو جی ڈی پی کا تناسب اگلے سال ہمارا تخمینہ ہے، پی ایس ڈی پی میں 900 ارب رکھا جائیگا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کپاس کی فصل بہت بری طرح متاثر ہوئی، اس سال کپاس کیلئے بہتر بیج فراہمی کے اقدامات کیے ہیں اور عالمی منڈی میں کپاس کی قیمت بہتر ہے، ساڑھے دس ملین کپاس کی بیل اگلے سال کا تخمینہ ہے،پولٹری کی صنعت کورونا بندشوں کے باعث شدید متاثر ہوئی، پولٹری اگلے سال نارمل ہوگا۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ اگلے سال ویکسی نیشن کیلئے زیادہ فنڈز خرچ ہوں گے، سو سے ڈیڑھ سو ملین ڈالر ویکسی نیشن پر اسی سال خرچ ہو جائے گا، پاکستان میں ایمپلائمنٹ کے ڈیٹا کا نظام بہت اچھا نہیں ہے، نیب کے خوف سے سرمایہ کاری رکی ہوئی ہے ، نیب سے سرکاری افسران اور کاروباری افراد کو تحفظ دینے کیلئے قانون لائیں گے ،ہمارے پاس عدی برتری ہے کہ قانون سازی کروا لیں،ماہرین کے خیال میں پاکستان کی معیشت کا حجم بڑا ہے مگر انڈر رپورٹنگ ہو رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان سمیت دنیا بھر میں گلوبل روڈ سیفٹی کا ہفتہ منایا جارہا ہے

Related Posts