ڈی جی آئی ایس آئی کا معاملہ جمعہ تک حل ہوجائیگا، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملکی ماحول ٹھیک ہے جمعے تک سارے معاملات طے پاجائیں گے، شیخ رشید
ملکی ماحول ٹھیک ہے جمعے تک سارے معاملات طے پاجائیں گے، شیخ رشید

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کچھ لوگ حساس ادارے کو متنازع بنانے کی کوشش کررہے ہیں، ملک کا ماحول ٹھیک اور سب چیزیں اپنی جگہ برقرار ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کوئی حکمران نہیں چاہتا کہ ملک میں مہنگائی ہو لیکن دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں 

تحریکِ عدم اعتماد جمع کرادی گئی، جام کمال اسمبلی میں مقابلہ کریں۔اسپیکر

پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کی شہادت کو 70برس مکمل

ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ساری چیزیں طے ہو چکی ہیں ملک کا ماحول بالکل ٹھیک ہے اگلے جمعے تک سارے معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت دشمن عناصر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے حساس ادارے کو متنازع بنایا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کنونشن سینٹر میں محفل میلاد ﷺ کی مرکزی تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ ڈی چوک پر بھی جشن عید میلادالنبی ﷺ منایا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے کے امن سے مشروط ہے، افغانستان میں امن چاہتے ہیں اور افغانستان کے استحکام کے لیے ہم کوشش کررہے ہیں۔

Related Posts