این سی اوسی کا اجلاس طلب، تعلیمی ادارے کی بندش، امتحانات ملتوی ہونے کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NCOC allows holding of professional exams: Shafqat Mahmood
تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ اگلے ہفتے کیا جائے گا،وفاقی وزیر شفقت محمود

اسلام آباد: کورونا وائرس کی بگڑی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں لکھا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کا تعلیمی اداروں سے متعلق اہم اجلاس 6اپریل کوطلب کیا گیا ہے ۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کئےگئے پیغام میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ 6 اپریل کو ہونے والے اجلاس میں امتحانات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ تعلیم اور صحت سے متعلق ملک بھر کی صورتحال کا جائزہ لے کر فیصلے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیشِ نظر وفاقی حکومت نے پاکستان میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ 25 مارچ کو حکومت نے 18 اضلاع کے تعلیمی اداروں کو 11 اپریل تک بند رکھنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں کورونا کی ویکسین کین سائنو کا استعمال 5 اپریل سے شروع ہوگا

Related Posts