فضل الرحمان کا چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی سے ملاقات کے لیے رابطہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فضل الرحمان کا چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی سے ملاقات کے لیے رابطہ
فضل الرحمان کا چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی سے ملاقات کے لیے رابطہ

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی سے رابطہ کیا جس کے دوران چوہدری برادران سے ملاقات کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

ق لیگ  کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے ملاقات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان 21 اکتوبر کو روشنیوں کے شہر کراچی کا دورہ کریں گے

ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال اور دھرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا جائے گا، مولانا فضل الرحمان چوہدری برادران کو احتجاج کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اگر آزادی مارچ کے شرکا نے قانون ہاتھ میں لیا تو سختی سے نمٹا جائیگا۔

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر شبلی فراز نے گزشتہ روز  کہا کہ ہم سمجھتے ہیں آزادی مارچ کا مسئلہ سیاسی مسئلہ ہے اور اسے سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جانا چاہے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دھرنے سے پہلے تمام قانونی معاملات کا سہارا لیا تھا اور جب کوئی حل نہیں نکلا تو پھر ہم نے حکومت کے خلاف دھرنا دیا تھا۔شبلی فراز نے کہا کہ تمام معاشی معاملات جلد درست ہو جائیں گے ابھی تو ہمیں ایک سال ہوا ہے ہمیں کچھ وقت دیا جائے سب ٹھیک ہو جائے گا

مزید پڑھیں: آزادی مارچ کے شرکا نے قانون ہاتھ میں لیا تو سختی سے نمٹیں گے، شبلی فراز

 

Related Posts