ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے ہ کسی کو ملکی استحکام کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سڑکوں پر الزام تراشی نہیں ہونی چاہیے، مولانا فضل الرحمان بتادیں کہ ان کا اشارہ کس ادارے کی طرف ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہےکہ اپوزیشن جان لے کہ فوج غیر جانب دار ادارہ ہے، فوج نے الیکشن میں آئینی اور قانون ذمہ داری پوری کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی کو ملکی استحکام کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،پارٹیاں آئین اور قانون کے دائرے یں رہتے ہوئے مسائل حل کریں، حکومت جو فیصلہ کرے گی قانون کے مطابق اس پر عمل کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں میجر جنرل آصف غفور کا کہا تھا کہ فضل الرحمن سینئر سیاستدان ہیں، مولانا بتا دیں کہ وہ کس کے بارے میں بات کر رہے ہیں، مولانا کا مخاطب الیکشن کمیشن ہے، عدالت یا فوج؟ مولانا کو وضاحت کرنا ہو گی کہ وہ کس ادارے کی بات کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: آزادی مارچ: مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم کو مستعفی ہونے کیلئے2 دن کی مہلت